Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

اوگرا نے جون کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا

جون کیلئے آرایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
شائع 13 جون 2025 07:19pm

آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اوگرا نے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق آر ایل این جی کی قیمت میں کمی جون کیلئےکی جا رہی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2025 کے لیے ری- گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سوئی ناردرن گیس کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک سینٹ کمی کے بعد 11.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جو مئی میں 11.79 ڈالر تھی۔

اسی طرح، سوئی سدرن گیس کے لیے بھی قیمت ایک سینٹ سے کم کمی کے بعد 10.85 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے، جو مئی میں 10.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کے مطابق یہ کمی جون کے مہینے کے لیے کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

OGRA

rlng