کراچی: سمندر میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے
ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، ایک نوجوان کو بچالیا، تیسرے کی تلاش جاری
کراچی میں تین نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ 35 سالہ علی کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک نوجوان کو بچالیا گیا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ورکرز تیسرے نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
کراچی میں منوڑہ کے ساحل کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک کو بچالیا گیا ہے۔ لاش اور بے ہوش نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت 35 سالہ علی اوربیہوشی کی حالت میں ملنے والے نوجوان کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈوبنے والے تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے کیا۔
Search Operation
3 MEN DROWNED
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.