تصاویر: ایرانی اور امریکی وفود کا پاکستان میں استقبال

.
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2026 03:32pm

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں غیر معمولی سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں حکومتِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت بیک وقت امریکا اور ایران سے آنے والے اعلیٰ سطح کے وفود کی میزبانی کر رہی ہے۔ ان وفود کے استقبال کے لیے دفترِ خارجہ اور نور خان ایئر بیس پر خصوصی انتظامات کیے گئے، جہاں پاکستانی حکام نے دونوں ممالک کے نمائندوں کا استقبال کیا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ایران امریکا جنگ بندی پر مذاکرات ہے۔ دارالحکومت میں اس اہم سفارتی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔