ترک صدررجب طیب اردوان کا وزیر اعظم ہاؤس میں شانداراستقبال
پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدرکوسلامی پیش کی - فائل فوٹواسلام آباد:ترک صدررجب طیب اردوان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر شانداراستقبال کیا گیا،چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
ترک صدررجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم نوازشریف نےمرکزی دروازے پرمعززمہمان کا استقبال کیا۔باضابطہ استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدرکوسلامی پیش کی ۔ معززمہمان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ بھی کیا ۔
وزیراعظم نوازشریف نے اپنی کابینہ کے اراکین جبکہ ترک صدرنے اپنے وفد کے اراکین سے ملاقات کروائی ۔
ترک صدر اوروزیراعظم نوازشریف کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے ،خطے کی صورتحال ،بھارتی جارحیت سمیت دیگربین الاقومی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
http://www.dailymotion.com/video/x52dxu3
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔