سانحہ 12مئی کیس:وسیم اختر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش

شائع 17 نومبر 2016 10:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:میئرکراچی وسیم اخترسانحہ 12مئی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ،پیشی کے بعد میئر کے ایم سی بلڈنگ پہنچے، جہاں اسٹاف نے مئیرکراچی کا والہانہ استقبال کیا ۔

میئر کراچی وسیم اختر رہا ہونے کے دوسرے روز انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے ،جہاں سانحہ 12مئی کے کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے چالان پیش نہ کئے جانے پر سماعت 26نومبر تک ملتوی کردی ۔

عدالت سے نمٹنے کے بعد میئرکراچی وسیم اختر اپنے دفتر کے ایم سی بلڈنگ پہنچے،جہاں پھولوں کی پتیوں سے ان کا بھرپوراستقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی میئر ارشد وہرہ بھی موجود تھے ۔

میئر کراچی نے دفترپہنچ کر فائلیں چیک کیں اوراسٹاف کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔