میئرکراچی وسیم اختر کاسندھ اسمبلی پہنچنے پرشانداراستقبال

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2016 10:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:میئرکراچی وسیم اختر سندھ اسمبلی پہنچے تو ان کا شانداراستقبال ہوا، پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر نے انہیں اسمارٹ کہہ کر مخاطب کیا تو اسپیکر نے ان کے اسمارٹ ہونے کی وجہ بھی بتا دی۔

میئرکراچی وسیم اختر بطور مہمان سندھ اسمبلی پہنچے،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ان کا خیر مقدم کیاجبکہ دیگر اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر انہیں خوش آمدید کہا۔

میئرکراچی کے اسمبلی میں آتے ہی نثار کھوڑو نے وسیم اختر کو جیل سے آنے کے بعد اسمارٹ کہہ دیا،جس پر آغا سراج درانی نے کہا جہاں یہ گئے تھے وہاں سب ہی اسمارٹ ہوجاتے ہیں۔

اراکین نے میئرکراچی کو اجرک کا تحفہ اور سندھی ٹوپی تحفے میں پیش کی،جس پر وسیم اختر نے تمام اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔