چیئرمین سینیٹ نےحکومت کوکمپنیز آرڈیننس 2016 پیش کرنے سے روک دیا

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2016 11:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ نے حکومت کوکمپنیزآرڈیننس 2016ایوان میں پیش کرنے سے روک دیا ۔

 رضاربانی کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی کاپیاں حکومت نے فراہم نہیں کیں اس لئے یہ پیش نہیں ہوسکتا جبکہ سینیٹ نے جہانگیربدراورحاجی عدیل کی وفات پرتعزیتی قرارداد منظورکی ہے ۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں ہوا، چیئرمین سینیٹ نے حکومت کوکمپنیزآرڈیننس 2016ایوان میں پیش کرنے سے روک دیا۔

رضا ربانی نے  کہا کہ آرڈیننس کی کاپیاں حکومت نے فراہم نہیں کیں اس لیے یہ پیش نہیں ہوسکتا ۔

 چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صدرکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے وضاحت درکارہے۔  کیا یہ نئے پارلیمانی سال کیلئے ہے یا جنوری سے ہے ۔ اس حوالے سے جمعرات کو وضاحت کیلئے نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

 ایوان  بالا میں ملا اخترمنصورپرڈرون حملہ کرنے کے نتائج کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی گئی ۔

 رپورٹ سینیٹرجاوید عباسی نے پیش کی ، اجلاس میں جہانگیربدر، حاجی عدیل کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، شاہ نورانی مزار دھماکا، گڈانی حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے بھی فاتحہ خوانی ہوئی ۔

 رضا ربانی نے کہاکہ جہانگیربدراورحاجی عدیل کی وفات پرافسوس ہوا۔ دونوں رہنما عظیم سیاستدان تھے۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جہانگیربدر کی فیملی‫ کویہاں مرحوم کے اعزازات سے نوازاجائے ۔

 پرویزرشید نے کہا کہ سیاست اورجمہوریت کے اصل ہیروجہانگیر بدرجیسے لوگ ہیں۔

 رضا ربانی نے کہاکہ اشرافیہ کے نزدیک جمہوریت کیلئے جہدو جہد کرنے والے باغی ہیں ۔ جہانگیربدرجیسے لوگوں کا نام تعلیمی نصاب میں کون شامل ہونے دے گا۔

 رحمان ملک نے کہاکہ کمیٹی رومزکو ان سینیٹرزکے نام سے منسوب کیا جائے جواب ہم میں نہیں رہےجبکہ پیپلزپارٹی رہنما جہانگیربدر اوراے این پی کے رہنما حاجی عدیل کی وفات پرتعزیتی قرارداد منظورکی گئی،بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس پیرکی سہ پہر3بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔