بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرفائرنگ سے 2افراد شہید ،7زخمی
پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوجی چوکیوں پرتابڑتوڑحملے جاری ہیں - فائل فوٹوراولپنڈی:بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرفائرنگ سے 2افراد شہید جبکہ 7زخمی ہوگئے۔ لوگ گھروں میں محصوراورتعلیم ادارے بند ہوگئے ۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی اشتعال انگیزی بڑھنے لگی،نکیال سیکٹر ، کیرن سیکٹر،گوئی سیکٹراور جندروٹ سیکٹرپربھارتی فوج نے فائرنگ اورگولہ باری کی ، بھارتی فوج نے دیہات اورمقامی آبادی کو نشانہ بنایا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق ،بھارت کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2افراد شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں ،فائرنگ سے موڑہ ، داتوٹ ، پلانی اوربالاکوٹ کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کے معمولات زندگی رک گئے ہیں ۔
بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں ۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوجی چوکیوں پرتابڑتوڑحملے جاری ہیں ، ایل اوسی پر مامور افواج دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہیں ۔
گزشتہ روزبھی جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایل او سی پر فائرنگ اور مارٹرگولے داغے تھے جس سے 4 بچے شہید ہو گئے تھے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔