کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا،آرمی چیف

شائع 21 نومبر 2016 10:50am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہاہے کہ کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق، لاہورگیریژن میں پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا کی بہترین فوج کی کمان کرنا کسی عظیم اعزازسے کم نہیں ، وطن کیلئے امن واستحکام کی منزل کا حصول معمولی کامیابی نہیں ،قومی جذبے اور لازوال قربانیوں کی بدولت ہی ملک کودرپیش مشکلات کا مقابلہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ،کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں ۔

جنرل راحیل شریف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی بدولت پاکستان مزید محفوظ اور مستحکم ہوا اورآج اُمیدوں اورسمت کا واضح تعین ممکن ہے، تمام ترنامسائد حالات کے باوجود پاکستانی ہمیشہ جذبہ سے بھرپوربہادر قوم کی صورت ابھرے۔

 آرمی چیف نے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ فوج کی درخشاں روایات کی پاسداری کرتے ہوئے پوری تندہی اورجذبہ قربانی کے تحت عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔