ایل او سی: بھارتی گولہ باری، دوبچے شہید
File Photoمظفرآباد: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے دو بچے شہید ہوگئےجبکہ لوگ گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہوگئے ۔
بھارت کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی جاری ہے اور بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری کے باعث دو بچے شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
بھارتی فوج نے یہ گولہ باری سمانی سیکٹر میں کی، پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی کارروائی سےدو بچے شہید ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں جبکہ لوگ بھی گھروں میں محصور رہنے پر مجبور ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔