پنجاب کابینہ میں 11نئے وزراء شامل، گورنر نے حلف لیا

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2016 07:32am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:پنجاب کابینہ میں 11نئے  وزراء شامل ہوگئے، نئے وزراء سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے گورنر ہاؤس میں حلف لیا۔

گیارہ نئے وزراء پنجاب کابینہ میں شامل ہوگئے،تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی،جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے وزراء سے حلف لیا۔

نئے وزراء میں جہانگیرخانزادہ،نغمانہ مشتاق اور خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں امانت اللہ شادی خیل، شیخ علاؤالدین اور منشاء اللہ بٹ نے بھی حلف اٹھایامہراعجاز احمد، سید زعیم قاری، اور رضا علی گیلانی بھی پنجاب کابینہ کے رکن بن گئے،محمد نعیم اختر بھابھہ، ملک احمد یار ہنجرا بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔