نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کل اپنا عہدہ سنبھالیں گے
فائل فوٹوراولپنڈی:نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کل اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ جنرل ہیڈ کوارٹر میں پروقار تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر میں کمان تبدیلی کی پروقار تقریب کل ہوگی جس میں پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر باجوہ باضابطہ اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔
جنرل راحیل شریف پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر باجوہ کو فوجی سربراہ کی علامتی چھڑی پیش کریں گے ،تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں گزشتہ روز فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔
تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول افسران ، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت اہم سیاسی و عسکری شخصیات اور ان کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔