کراچی:پولیس مقابلے،5ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2016 06:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے میں پاکستان بازار اور زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلوں کے بعد 5ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3ملزمان زخمی ہو گئے ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ادھر کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔