جنرل راحیل اورجنرل قمرجاوید باجوہ کی یادگار شہداء پر حاضری

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2016 08:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے  نئے سپہ سالار جنرل قمرجاوید  باجوہ نے جی ایچ کیو میں  یادگارشہداء  پر حاضری دی۔

جنرل راحیل کے آخری روزکی پہلی تقریب  میں یادگارشہداء پرحاضری،جنرل راحیل شریف راولپنڈی جی ایچ کیوکے یادگارشہداء پہنچے جہاں جنرل قمرباجوہ سمیت دیگراعلی افسران نے ان کا استقبال کیا ، جنرل راحیل شریف سلامی کے چبوترپرپہنچے ۔

جنرل راحیل شریف نے اعزازی گارڈ کا معائنہ کیا ،بہادر، جراتمند اوردفاع ملک پرجان نچھاورکرنے والے سپوتوں کی یادگارپرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ پروقارتقریب میں عسکری افواج کے اعلی افسران نے شرکت کی۔