ایس ایس پی تشدد کیس:عمران،طاہر کی عدم گرفتار ی پر عدالت کا اظہار برہمی
فائل فوٹواسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پرتشدد کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور طاہرا لقادری کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کی،دوران سماعت تھانہ سیکریٹریٹ کا ایڈیشنل ایس ایچ او انسپکٹر یاسین بھٹہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر چھاپہ مارا لیکن وہ انگلینڈ گیا ہوا تھا ۔
جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اب ملزم عمران خان واپس آ چکا ہے،ایس ایس پی ساجد کیانی کو کہیں کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے اقدامات کرے۔
عدالت میں پولیس کی طرف سے تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرا دی گئی ہے،مقدمے کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔