لاہورہائیکورٹ: خواجہ سراوں کے تحفظ کیلئے درخواست

شائع 29 نومبر 2016 02:09pm
File Photo File Photo

لاہور: لاہور ہائیکورٹ  میں خواجہ سراؤں نے تحفظ کیلئے دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے سات دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار خواجہ سرا وقار کے وکیل نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سراؤں کو معاشرے میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا، آئے دن خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوتے ہیں، خواجہ سراؤں پر تشدد کی وجہ انکے حقوق کیلئے قانون سازی نہ ہونا ہے۔

عدالت وفاقی حکومت کو خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کرے۔ خواجہ سراؤں کیلئے وسائل مختص  کیے جائیں اور خواجہ سراؤں کو الگ شناختی کارڈ جاری کرنے اور مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد وزارت خارجہ، مذہبی امور نادرا اور وفاقی ادارہ شماریات کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت سات دسمبر تک ملتوی کر دی۔