بلاول بھٹوپیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2016 06:08am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے ہیں ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاپیپلز پارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت کیلئے دبئی سے رات گئے لاہور پہنچنے پر قمرزمان کائرہ اور دیگر رہنماؤں  سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا جبکہ یوم تاسیس کی تقریب آج بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں اور ان کے آنے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی کر چکےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف درست طریقے سےپیش کرنے اور بھارت کو سفارتی محاذ پر بے نقاب کرنے کیلئے بااختیار وزیرخارجہ کا ہونا بہت ضروری ہے۔