نئے آرمی چیف کا پہلی کورکمانڈرز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2016 06:08am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی کورکمانڈرز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نئے سپہ سالار چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کی زیرقیادت پہلی کورکمانڈرز کانفرنس بہت جلد ہو گی۔

فوجی روایت کے مطابق نئے سپہ سالار کا فرمان قیادت جاری کیا جائے گا، اعلی ترین فوجی عہدوں پر نئے تقرر اور تبادلوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

چیف آف جنرل اسٹاف، آئی جی ٹریننگ، ملٹری سیکریٹری عہدوں پر فوری تقرریاں متوقع ہیں۔