ہارٹ آف ایشیا کانفرنس،سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کا شیڈول تیار

شائع 30 نومبر 2016 06:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ بھارت کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا دورہ بھارت ایک روز کا ہوگا،سرتاج عزیز اتوار کی صبح خصوصی طیارے سے بھارت جائیں گے۔

سرتاج عزیز امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ مشیر خارجہ اسی شام بھارت سے واپس آجائیں گے۔