گلگت میں پاک چین سرحد آج بند کردی جائے گی
فائل فوٹواسکردو:شدید برف باری کے باعث گلگت میں پاک چین سرحد آج بند کردی جائےگی۔
سطح سمندر سے 16ہزار فٹ کی بلندی پر واقع پاک چین سرحد کو شدید برفباری کے باعث آج بند کردیا جائے گا،سرحد کو بند کرنے کے فیصلے کے بعد چین میں پھنسے 100سے زائد پاکستانی تاجروں نے وطن واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔
چینی سرحد 4ماہ تک بند رہنے کے بعد یکم اپریل کو کھول دی جائے گی ،اس دوران بھی پاکستان اورچین کے درمیان ضروری سرکاری ڈاک کا تبادلہ کیا جاسکے گا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔