'عمران خان پرفلم بنے تو پوری دنیا شرمندہ ہوگی'

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2016 10:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ- ن کے سیاسی رہنماء طلال چوہدری  نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وکیل بدل کرایک اداکارلے آئی ہے۔

 طلال چوہدری نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

 انہوں نے کہاکہ نوازشریف پربننے والی فلم توملک کا بچہ بچہ دیکھے گا، تاہم 'خان صاحب پربننے والی فلم توشرمند گی پرمبنی ہوگی جو دیکھی نہیں جاسکے گی'۔

طلال چوہدری نے کہاکہ عدالت عظمی کے ثبوت مانگنے پر عمران خان لندن چلے جاتے ہیں ۔'وہ آج (بدھ) کو بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے'۔

انہوں نےکہاکہ کٹہرے میں لانے کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں اگر جمائمہ خان کو کٹہرے میں کھڑا کردیا تو سب سامنے آجائے گا ۔

طلال چوہدری نے کہاکہ 'عمران خان کی زندگی سے جھوٹ نکال دیا جائے تو کچھ باقی نہیں رہے گا'۔