جنرل زبیرحیات کا نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ
فائل فوٹوراولپنڈی:نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات نے بدھ کو نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔
جنرل زبیرحیات کی نیول ہیڈ کوارٹرزآمد پرایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے استقبال کیا،اس موقع پر جنرل زبیرکوپاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
جنرل زبیر کی ایڈمرل ذکاءاللہ سے ملاقات میں ملک کی بحری سلامتی میں نیوی کے کردار، آپریشنل تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔