آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ

شائع 30 نومبر 2016 02:36pm
File Photo File Photo

پشاور:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے ۔

 دورے کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی دہشت گرد کو قبائل میں نہیں آنے دیں گے۔

پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد شمالی وزیرستان کا جنرل قمر باجوہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔