کراچی : میئر کے اختیارات، عدالت سے رجوع کا عندیہ

شائع 30 نومبر 2016 03:04pm
File Photo File Photo

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی آٹھ سالہ مجرمانہ غفلت نے شہر کو رہنے کے قابل نہیں چھوڑا، میئر کے اختیارات کے لئے عدالت جانا پڑا تو ضرور جائیں گے۔

ایم کیوایم کے عارضی مرکز پرمیڈیا کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے تین اضلاع میں سو روزہ ترقیاتی پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، ہمارے اختیارات اور وسائل محدود ہیں لیکن عزم اور حوصلہ لامحدود۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی آٹھ سالہ مجرمانہ غفلت کے باعث شہر رہنے کے قابل نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سو دن میں اسکولز پارکس ڈسپنسریز کو ماڈل بنائیں گے، دس کروڑ ہمارے چیئرمینز نے بچائیں ہیں تو تیس کروڑ وزیراعلی کو بھی دینے ہونگے یہ پروگرام یکم دسمبر سے دس مارچ تک جاری رہے گا۔