وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، مبارکباد
File Photoاسلام آباد:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔
وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا ہے ، ٹیلی فونک بات چیت میں انتخابات جیتنے پر انہوں نے کامیابی پر مبارک باد دی۔ بات چیت میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کرلیا۔ بات چیت میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرکے وہ بہت خوشی محسوس کرینگے۔
ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں ، وہ ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو پیشکش بھی کی کہ وہ جب چاہیں فون پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی الیکشن میں کامیابی کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان یہ پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہے، تاہم ابھی امریکی انتظامیہ میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے اور ٹرمپ نے تاحال اپنے عہدے کا حلف نہیں لیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔