ٹرمپ سے رابطے بھی وزیراعظم کو نہیں بچاسکتے،عمران
فائل فوٹواسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے روابط بھی وزیراعظم نواز شریف کو پاناما لیکس سے نہیں بچاسکتے۔
عمران خان نےجمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں نوازشریف اورڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رابطہ ایک اچھی خبرہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کا خط بھی نوازشریف کو پاناما کیس کے مقدمے میں نہیں بچاسکےگا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔