نیشنل ایکشن پلان پرتحفظات دور کرنیکا مطالبہ
File Photoپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات دور کئے جانے چاہئیں۔ دوہزار اٹھارہ میں بلوچستان کے منتخب وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہی ہوں گے۔
بلاول ہاؤس لاہور میں بلوچستان کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تحصیل کی سطح تک پارٹی تنظیموں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ بلوچستان کے کچھ سیاستدان چور دروازے سے وزیراعظم نوازشریف سے ڈیل کر رہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی غیر جمہوری طریقوں کی بجائے عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ میں بلوچستان کے منتخب وزہراعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہی ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حق میں پنجاب سے بیان آتے ہیں لیکن صوبوں کے حق کی بات نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے تمام صوبوں کے تحفظات دور کئے جانے چاہئیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔