لاہور: سرکاری ہاسٹل سے خاتون کی لاش، معمہ تاحال حل نہ ہوسکا

شائع 01 دسمبر 2016 05:47pm
File Photo File Photo

لاہور: لاہور کے سرکاری ہاسٹلز میں خاتون سیاسی کارکن کی پراسرار موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔

لاہور کے سرکاری ہاسٹلز میں خاتون سیاسی کارکن سمیعہ چوہدری کی پراسرار موت کا معمہ تاحال حل نہیں کیا جاسکا۔پولیس نے نوے افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیئے ہیں اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءللہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت نشہ آور چیز سے ہوئی ہے۔

رانا ثناءللہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ قسمت بیگ کا قتل کیس حل ہوچکا ہے اور قاتلوں کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے،صوبائی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ پچھلے چند روز کے دوران لاہور میں ہونیوالی تمام وارداتوں کے ملزمان پکڑے جاچکے ہیں اور چند واقعات کی بنیاد پر پنجاب پولیس کو ناکام قرار نہیں دیا جاسکتا۔