کراچی کے مسائل ملکر حل کرنیکے عزم کااظہار

شائع 01 دسمبر 2016 05:50pm
File Photo File Photo

کراچی :میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کو ملکرحل کریں گے۔ پی ٹی آئی، اے این پی اور پیپلز پارٹی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی کراچی کیلئے جدوجہد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میئر کراچی کے سیاسی جاعتوں سے رابطوں کا سلسلہ تیزہوگیا۔وسیم اختر کے ادارہ نورحق پہنچنے پرامیرجماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے استقبال کیا۔میڈیا سے بات چیت میں میئرکراچی کا کہنا تھاکہ کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی ایک ساتھ ہیں،مسائل کو مل کر حل کریں گے۔

جماعت اسلامی نے کراچی کیلئے جدوجہد کیلئے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے،وسیم اخترکا کہنا تھاکہ سو روزہ کام شروع کردیا ہے، کراچی کو امن کی بڑی ضرورت ہے۔

اس موقعے پرحافظ نعیم  الرحمان کا کہنا تھا کہ میئرکراچی وسیم  اختر کی بھرپور حمایت کریں گے،شہر گندگی کا بوجھ مزید نہیں اٹھاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم  کے پاس اپنے کارکنان  کی صورت میں بھی بڑی تعداد میں ورک فورس موجود ہے۔