کراچی:گامنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پرڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابوپالیا گیا۔
سائیٹ ایریا نورس چورنگی کے نزدیک واقع گارمنٹس فیکٹری میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی 3منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
بارہ فائرٹینڈرزاور2واٹر باؤزرکی مدد سے 2گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہنے والی کوششوں کے بعد آگ پرقابوپایا گیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق ،آگ لگنے کے وقت فیکٹری کی متاثرہ عمارت میں سے عملے کے 8افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
آگ پر قابو پائے جانے کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک کولنگ کا عمل جاری رہا۔
آگ لگنے کی وجہ ممکنہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے جبکہ آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔