چیف جسٹس 30 دسمبر کو سبکدوش ہوں گے

شائع 02 دسمبر 2016 05:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس انور ظہیرجمالی 30دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت میں ان کیلئے  الوداعی تقریبات کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق ،سپریم کورٹ بار14دسمبرکو چیف جسٹس کو الوداعی عشائیہ دے گی جبکہ اگلے روز ان کیلئے  فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔

ریفرنس میں  عدالت عظمیٰ کے تمام معززجج صاحبان، اٹارنی جنرل،سپریم کورٹ بار اورپاکستان بارکونسل کے سربراہان،اور سینئروکلاء کی کثیر تعداد سمیت نامورقانون دان شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ میں سردیوں کی تعطیلات کے باعث الوداعی تقریبات کا جلد انعقاد کیا جا رہا ہے،موسم سرما کی عدالتی تعطیلات 19دسمبر تا 2جنوری ہوں گی۔