سعودی عرب کا رواں سال عمرہ فیس نہ لینے کا اعلان
فائل فوٹوکراچی: سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال عمرہ زائرين سے فيس نہ لینے کا اعلان کر دیا۔
آج نیوز کے مطابق، سعودی وزارت حج و عمرہ کے ایک اجلاس ميں فيصلہ کيا کہ رواں سال عمرہ زائرين سے فيس نہيں لی جائے گی، جبکہ آئندہ سال دوسری مرتبہ آنے والوں سے دو ہزار ريال فيس لی جائے گی۔
سعودی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی، بھارتی اور مصری عمرہ کمپينوں کو نئے قوانين و ضوابط سے آگاہ کرديا گيا ہے۔
دوسری جانب، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان ميں سعودی مجلس شوریٰ میں دس خواتین اراکین سمیت اکياون ممبران کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔