حافظ آباد میں سرچ آپریشن، 275 ملزمان گرفتار
فائل فوٹوحافظ آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد ميں سرچ آپریشن کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 275ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار ميں اسلحہ اور منشيات برآمد کرلی گئیں۔
حافظ آباد پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں ۔
سنگین وارداتوں میں ملوث 200 سے زائد گرفتار ملزمان ميں 94انتہائی مطلوب ملزمان بھی شامل ہيں۔
سرچ آپریشن کے دوران 1015افراد کی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق بھی کی گئی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔