وزیراعظم، چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کی خبریں مسترد
فائل فوٹوکراچی: وزيرمملکت برائے اطلاعات و نشريات مريم اورنگزيب نے کہا ہے کہ وزيراعظم نواز شریف اور وزيرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے درميان اختلافات کی باتوں ميں کوئی صداقت نہيں۔
دو روزہ دورے پر کراچی میں موجود مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چوہدری نثار وزیر اعظم کے ديے گئے احکامات پر خوش اسلوبی سے عمل کررہے ہيں۔
مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہوں نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب ميں اپنے تاثرات بھی درج کيے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ نيشنل ايکشن پلان پر عمل درآمد تمام سياسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع ہوا اوراسے منطقی انجام تک پہنچايا جائے گا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔