بلاول بھٹو کا اپنی والدہ کی نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

شائع 03 دسمبر 2016 12:47pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 میں وہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ 2018میں ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں خیبرپختونخوا ڈے کے موقع پر بلاول بھٹو پرجوش نظر آئے۔انہوں حکومت وقت کو بھی للکارا، کہا کہ27 دسمبر تک چاروں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کراچی سے پشاور تک تو گو نواز گو ہوگا۔

بلاول نے کہا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ان کے عہدے سے نہ ہٹایا گیا تووزیراعظم نوازشریف کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔جو خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن جیت سکتی ہے۔

دوسری جانب بلاول نے اپنے ایمبیشن کو عملی جامہ پہناننے کیلئے اپنی والدہ کی نشست این اے 207 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

این اے 207 سے اس وقت بلاول کی پھوپھی فریال تالپور رکن اسمبلی منتخب ہیں۔

بلاول اس نشست سے الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان 27 دسمبر کو کریں گے۔