قطر کے شاہی خاندان کی پاکستان آمد، حسین نواز نے استقبال کیا

شائع 03 دسمبر 2016 02:37pm
File Photo File Photo

لاہور: برادر اسلامی ملک قطر کے شاہی خاندان کا پندرہ رکنی وفد شریف فیملی کی دعوت پر لاہور پہنچ گیا ہے،وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے لاہور ایئرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا۔

آج نیو زکے مطابق شاہی خاندان کو سخت  حفاظتی انتظامات میں وزیراعظم کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچایا گیا۔

قطرکے شاہی خاندان کا وفد شہزادہ جاسم کی قیادت میں خصوصی طیارے پر لاہور پہنچا،جہاں وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور پارٹی رہنماوں نے انکا استقبال کیا۔