ڈی ایچ اسکینڈل ،کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط
File Photoاسلام آباد: دس ارب روپے کے ڈی ایچ اسکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کیلئے نیب نے کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول پاکستان کو خط لکھ دیا۔
نیب حکام کے مطابق ڈی ایچ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے کامران کیانی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
ریڈوارنٹ کے ذریعے کامران کیانی کو پاکستان لانے کی درخواست کی گئی ہے،حکام کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت انٹرپول پاکستان نے کارروائی شروع کردی ہے۔ انٹرپول پاکستان فرانس میں انٹرپول ہیڈکوارٹر کو خط لکھے گا۔
نیب حکام کے مطابق انٹرپول دو سوممبرممالک کو کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کرے گا، کامران کیانی کو شامل تفتیش کئے بغیر ڈی ایچ اے سکینڈل کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکتیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔