آرمی چیف کراچی پہنچ گئے،مزار قائد پر حاضری دی
فائل فوٹوکراچی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بدھ کوکراچی میں مزارقائد پرحاضری دی اور مزارپرپھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔
مزار قائد حاضری کے بعد آرمی چیف کورہیڈ کوارٹرز کراچی پہنچے جہاں انہیں کراچی میں شہرمیں جاری رینجرزاورانٹیلی جنس آپریشنزسے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔