پی ٹی آئی نے تحریک استحقا ق اورالتوء قومی اسمبلی میں پیش کردی
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے بدھ کے روزتحریک استحقاق اورالتواء قومی اسمبلی میں پیش کردی ۔
جمع کرائی گئی تحاریک پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 20 اراکین قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ، جس میں کہا گیا کہ 16 مئی کووزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کی تقریرمیں 4جھوٹ بولے۔
لندن فلیٹ گلف اسٹیل مل کی فروخت سے خریدے جبکہ سپریم کورٹ دستاویزات میں مل کودوالیہ ظاہرکیا گیا۔
وزیراعظم نے کہاتمام شواہد موجود ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں وکیل نے انکارکیا اور پرچی پرکاروبارکا کہا۔
وزیراعظم کی تقریرمیں قطری شہزادہ کا ذکرنہیں تھا جبکہ سپریم کورٹ میں قطری شہزادے کا خط پیش کیا۔وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر کو سیاسی قراردیا گیا ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔