'وزیراعظم کی تقریر سیاسی قرار دینا افسوسناک '

شائع 14 دسمبر 2016 06:20pm

 

File Photo File Photo

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں تقریر کو سیاسی قرار دینا ایوان کی توہین ہے۔ وزیراعظم بیان کی تردید کریں۔

پاناما لیکس کی گرما گرمی قومی اسمبلی میں پہنچ گئی ہے۔خورشید شاہ نے وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو سیاسی قرار دینا انتہائی افسوسناک قرار دے دیا اورکہا کہ اگر پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں تو یہاں آ کر بیان کی تردید کریں۔

انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔اسپکر نے جب کہا کہ پاناما کا معاملہ عدالت میں ہے تو اپوزیشن لیڈر نے قرار دیا کہ یہ ایوان عدلیہ سے زیادہ مقدس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا جب ہم سنتے ہیں کہ اب چیف جسٹس بھی ہمارا آ رہا ہے۔

عدلیہ کے حوالے سے ریمارکس کے معاملے پر خورشید شاہ اور اسپیکر ایاز صادق میں مکالمہ بھی ہوا۔اپوزیشن لیڈر کے تقریر کے دوران کئی بار حکومتی ارکان نے مداخلت کی جس پر شور شرابا بھی ہوتا رہا۔

خورشید شاہ نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ایوان کو بچانے کیلئے اپوزیشن نے اہم کردار ادا کیا اور پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے وجود کو تسلیم کروایا ہے۔