جنید جمشید کی نمازجنازہ آج اداکی جائےگی
فائل فوٹوکراچی:معروف نعت خواں جنید جمشید کی نمازجنازہ آج اداکی جائےگی،اے کے ڈی گراؤنڈ میں نمازجنازہ کی تیاریاں جاری ہیں۔
حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید گزشتہ روزسی 130 کے ذریعے ان کی میت کراچی فیصل بیس لائے۔
جنید جمشید کی نماز جنازہ آج ڈیفنس کراچی کے اے کے ڈی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔ نمازجنازہ کی تیاریاں جاری ہیں گراؤنڈ کی صفائی کرکے دریاں بچھا دی گئیں ہیں ۔
نمازجنازہ کے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،گراؤنڈ کے اندر اورباہرپولیس اوررینجرزکی نفری تعینات ہے ،نمازجنازہ سے قبل سراغ رساں کتوں کی مدد سے گراؤنڈ سرچنگ کی گئی ۔
ہمایوں جمشید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ظہر کی نماز کے بعد جنازے میں شرکت کے لئے پہنچیں ۔
معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نماز جنازہ سے قبل خطاب بھی کریں گے،جس کے بعد ان کی میت کو دارالعلوم کراچی لے جایا جائے گااوران کی خواہش کے مطابق انہیں دارالعلوم کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔