حویلیاں طیارہ سانحہ:جاں بحق افراد کی میتوں کی حوالگی جاری

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2016 08:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:حویلیاں طیارہ سانحہ میں جاں بحق افراد کی میتوں کی حوالگی کا عمل جاری ہے ، شناخت کی جانے والی میتیں آبائی ورثاء کے سپرد کردی گئی ہیں ۔

دوسری جانب ناقابل شناخت میتیں کولڈ اسٹوریج روات جبکہ قابل شناخت میتیں پمزاسپتال منتقل کردی گئی ہیں ،میتوں کی شناخت ڈی این اے رپورٹ کے ذریعے کی گئی۔

اختر محمود قریشی میانوالی ، عمارشوکت سمندری ، نثارالدین گلگت اورمنڈی بہاالدین کے نثارلدین کی میت گزشتہ روز لواحقین کو سپرد کردی گئیں تھیں۔

 محمد خالد مسعود فیصل آباد اورخاورسہیل کی میت لاہورروانہ کردی گئی ہے ، کیپٹن احمد جنجوعہ اورعلی اکرم کی میتیں کی حوالگی بھی کردی گئی ہے جن کی تدفین راولپنڈی میں کی جائے گی ۔

 چترال کے اکبرعلی اورعمرہ خان کی میتیں ورثاء کے سپرد کردی گئی ہیں،مالاکنڈ کے علی گوہرکی میت بھی آبائی علاقے کیلئے بھیج دی گئی ہے،روات کولڈ اسٹوریج میں اب بھی 14 میتیں شناخت کی منتظرہیں۔