پاکستان دنیامیں ہرسطح پرمسئلہ کشمیراٹھا رہا ہے،دفتر خارجہ
فائل فوٹواسلام آباد:دفتر خارجہ نےجمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ہرسطح پرمسئلہ کشمیراٹھا رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں میڈیا کوبریفنگ میں بتایاکہ پاکستان نے کشمیرکا مسئلہ برطانیہ کے سامنے رکھا ، برطانوی وزیراعظم نے اس معاملے پربھارتی ہم منصب سے بات بھی کی۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان کیخلاف بھارتی وزیرداخلہ کے شرانگیزبیان کا دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف متعدد مؤثراقدامات کئے ہیں۔
'قابل افسوس بات ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا '۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ دہشت گردوں کو افغانستان میں پناہ ملی ہوئی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔