آصف غفور نئے ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر

شائع 15 دسمبر 2016 01:49pm
File Photo File Photo

راولپنڈی: لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ میجرجنرل آصف غفورکو ڈی جی آئی ایس پی آرتعینات کردیا گیا ۔ جنرل آفیسرکمانڈنگ پنوعاقل اورجنرل آفیسر کمانڈنگ آرمرڈویژن گوجرانوالہ پربھی نئے میجرجنرل تعینات کردیئے گئے ۔

پاک فوج میں اہم تقرریوں و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی میجرجنرل کونئی زمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سوات ڈویژن کمانڈرمیجرجنرل آصف غفورکوڈی جی آئی ایس پی آرمقررکردیا گیا ۔

میجرجنرل آصف غفورکا تعلق آرٹلری رجمنٹ سے اورملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ کیساتھ بھی منسلک رہے ۔ میجرجنرل آصف غفورلیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔ میجرجنرل ظفراللہ خان کوجنرل آفیسر کمانڈنگ پنوعاقل ، میجرجنرل ظفراقبال کوجنرل آفیسرکمانڈنگ آرمرڈویژن گوجرانوالہ اورمیجرجنرل سید عدنان کوجنرل آفیسرکمانڈنگ لاہورمقررکردیا گیا ۔

 میجرجنرل عبداللہ ڈوگرکوپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا کمانڈانٹ مقررکیا گیا ہے۔میجرجنرل نادرخان جی ایچ کیومیں ڈی جی پرسنل سروسزاینڈ پرووسٹ مارشل اورمیجرجنرل فدا ملک جی ایچ کیومیں ڈائریکٹرجنرل لاجسٹک تعینات کیا گیا۔