سی این جی اسٹیشن مالکان کو کھلی چھوٹ مل گئی
فائل فوٹواسلام آباد: حکومت کی جانب سے ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کیے جانے کے بعد اب سی این جی کی قیمتوں کا تعین اوگرا نہیں بلکہ فلنگ اسٹیشنز مالکان کریں گے۔
آج نیوز کے مطابق، سرکاری نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعدفلنگ اسٹیشن مالکان خود مختار ہیں کہ سی این جی کی قیمت ازخود طے کریں۔
رکشہ چلانے والے اور دیگر صارفین حکومت کے اس فیصلے سے کافی پریشان ہیں، ان کا خیال ہے کہ ہر اسٹیشن پر الگ قیمت ہوگی جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔
خیال رہے کہ سندھ میں سی این جی کی موجودہ قیمت چھیاسٹھ روپے پچاس پیسے فی کلو ہے، جبکہ پنجاب میں درآمدی ایل این جی اننچاس روپے فی لیٹر فروخت کی جارہی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔