پاکستان واحد ملک ہے جہاں میئر کے پاس اختیارنہیں،وسیم اختر
فائل فوٹوکراچی:نو منتخب میئرکراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ 'پوری دنیا میں بلدیاتی حکومتوں کے پاس اختیارات ہوتے ہیں،پاکستان واحد ملک ہے جہاں میئر کے پاس اختیار نہیں'۔
وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکایت کی کہ ہمیں ووٹ دے کر منتخب تو کرلیا گیا لیکن اس کیلئے جو اختیارات چاہئیں وہ ہمارے پاس نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' ہم کراچی کو چار چاند لگانا چاہتےہیں لیکن ہمارے ہاتھ باندھے ہوئےہیں،ہمیں کام کرنے نہیں دیا جارہا'۔
وسیم کا کہنا تھا کہ 'ہمارے حوصلے بلند ہیں،چاہے اختیار دیا جائے یا نہیں'۔
کراچی کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسکول کے بچے بھی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دے رہےہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔