ممبئی حملہ کیس: سیکریٹری خارجہ عدالت طلب
فائل فوٹواسلام آباد: اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں بھارتی گواہوں کی طلبی کے معاملہ پرسیکرٹری خارجہ کوطلب کرلیا۔
آج انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثرعباس نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت سے بھارتی گواہوں کی طلبی سے متعلق رپورٹ داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی۔
تاہم عدالت نے بھارتی گواہوں کے معاملہ پرسیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری کوطلب کرلیا۔
ملزموں نے عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف درخواست واپس لے لی لیکن عدالت نے ملزم سفیان ظفر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چار جنوری کی تاریخ مقررکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔