نواز شریف کی چوہدری نثارسے ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چوہدری نثارنےملاقات کے دوران دورہ طورخم بارڈر، کراچی آپریشن اور داخلی امن وسلامتی کی صورتحال پربریفنگ دی۔
وزیرداخلہ نے بتایاکہ پاک افغان بارڈرپرموثرسرحدی نظام کے لیے دوطرفہ کوششیں جاری ہیں ، بارڈرمینجمنٹ، داخلی سلامتی کیلئےسول آرمڈ فورسزکےونگزبنائے جارہے ہیں جس کیلئے 70ارب روپے کی خطیررقم خرچ کی جارہی ہے۔
وزیراعظم سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی اس کے ساتھ خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔