'بے نظیر کی برسی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا'
File Photoاسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی برسی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا، بلاول بھٹو اپنے چار مطالبات منوانے کیلئے پورے پاکستان کا چکر نہ لگائیں بلکہ وزیراعظم کو ایک خط لکھ دیں۔
آج نیوز سےبات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے پیپلزپارٹی کی تیروں کے جواب میں نشتر چلائے اوربولیں کہ محترمہ کی برسی کے موقع پر ایک بڑے اعلان کا انتظار کررہے تھے جو نہیں کیا گیا، برسی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، اور ایسے موقع پر رقص بھی کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے چارمطالبات پارلیمانی طریقے سے حل ہوسکتے ہیں، وہ پورے ملک کا دورہ کرنے کے بجائے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھیں اور ان سے ملاقات کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ محترمہ کے قاتلوں کے حوالے سے بلاول بھٹو کا سوال انتہائی مضحکہ خیز تھا،اپنے دور حکومت میں پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے کیا کیا، کم از کم ایک کمیشن ہی بنا دیتے۔
وزیرمملک برائے اطلاعات کہا کہ سیاسی تقاریر سیاسی مقاصد کیلئے کی گئیں، بہترہوتا کہ یہ بتاتے کہ سندھ میں انہوں نے ایسا کیا کام کیا جسکی دوسرے صوبوں کو تقلید کیلئے کہا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کو ابھی مزید تربیت کی ضرورت ہے، زرداری صاحب صدر رہ چکے ہیں اب انکی مرضی ہے اگر وہ پارلیمنٹ میں آنا چاہتے ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔