ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلی شراب، ہلاکتیں اکتیس ہوگئیں
File Photoٹوبہ ٹیک سنگھ : ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب اب تک اکتیس زندگیاں نگل چکی ہے۔ متعدد افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلے مبارک آباد میں گزشتہ رات اس وقت کہرام مچ گیا۔جب کرسمس کی خوشیاں منانے کے لیے لائی جانے والی شراب نے دو درجن افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔
زہریلی شراب سے متاثر درجنوں افراد کی جان بچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر تھانے کا ملازم شراب لے کر آیا تھا۔ اس نے وہ شراب اپنے دوستوں میں تقسیم کی۔ جس کو پینے کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔